نوکری سے کیوں نکالا؟ امریکی شہری نے فائرنگ کر کے 5افراد کو قتل کردیا

نوکری سے کیوں نکالا؟ امریکی شہری نے فائرنگ کر کے 5افراد کو قتل کردیا
نوکری سے کیوں نکالا؟ امریکی شہری نے فائرنگ کر کے 5افراد کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اورلانڈو(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلانڈو کے صنعتی علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہوگئے ہیں، پولیس کے مطابق فائرنگ کے امریکی شہری کی جانب سے کی گئی تھی جسے کمپنی نے نوکری سے نکال دیا ہے۔

سعودی عرب نے الجزیرہ پر پابندی لگا کر مقامی دفتر کو بند کردیا
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلانڈو کے نواح میں اورنج کاؤنٹی کے شیرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کام کی ایک جگہ پر ہونے والی فائرنگ سے کم از کم 5افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ فائرنگ کے بعد شوٹر نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ فائرنگ کرنے والے کی شناخت بھی مکمل ہو گئی لیکن اسے صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔ اورنج کاؤنٹی کے شیرف نے اِس واقعے کو ایک انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کا کوئی دہشت گردانہ یا سیاسی پہلو نہیں۔ تمام مقتولین قاتل کے ساتھ اسی فیکٹری میں کام کرنے والے اس کے سابق ساتھی تھے۔