ٹرمپ کی کامیابیاں،چین کا امریکہ پر تعلقات کا ’معقول‘ جائزہ لینے پر زور

ٹرمپ کی کامیابیاں،چین کا امریکہ پر تعلقات کا ’معقول‘ جائزہ لینے پر زور
ٹرمپ کی کامیابیاں،چین کا امریکہ پر تعلقات کا ’معقول‘ جائزہ لینے پر زور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں صدارتی امیدوار کی جنگ لڑنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی پے درپے کامیابیوں پر چینی حلقوں میں بھی تشویش پائی جاتی ہے،ایسے وقت میں جب ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے قریب ہیں، چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات کا بہتر اور معقول انداز سے جائزہ لے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لائی سے جب پوچھا گیا کہ کیا چینی حکام اس بات سے پریشان ہیں کہ ٹرمپ امریکہ کے اگلے صدر منتخب ہوں گے تو انہوں نے اس بات کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ”یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہمارے باہمی مفادات اور دونوں کی جیت پر مبنی نتائج امریکہ اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون اور تجارت کے خدوخال تشکیل دے رہے ہیں اور دونوں کے مفادات کوپورا کر رہے ہیں۔“

چین امریکہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ چین کے وزیر خزانہ لو جیوی نے چینی درآمدات پر 45 فیصد تک ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دینے پر ٹرمپ کو ”غیر منطقی“ کہاتھا۔

وائس آف امریکہ کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ ٹرمپ بنیادی اقتصادیات کے بارے میں ”غلط“ ہیں اور ان پر ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے چین کے خلاف سخت بیان بازی کا الزام عائد کیا۔

خیال رہے کہ ٹرمپ نے چین کی تجارتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے اس پر امریکہ کے ’ریپ‘ اور امریکی ملازمتیں چرانے کا الزام عائد کیا تھا۔