کویت کی تاریخ میں سب سے بڑی شراب کی کھیپ پکڑی گئی ،ایرانی اور کویتی اسمگلر گرفتار ،قبضے میں لی گئی شراب کی مالیت 15ملین کویتی دینار ہے
کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) کویت کی تاریخ میں سب سے بڑی شراب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،بلیک لیبل سمیت دیگر اقسام کی ایک لاکھ 80ہزار شراب کی بوتلیں برآمد کرتے ہوئے 2افراد کو گرفتار کر لیا ، پکڑی گئی شراب کی مالیت 15ملین کویتی دینار ہے ،گرفتار ہونے والوں میں ایک ایرانی اور ایک کویتی شہری شامل ہے ۔
’’کویت ٹائمز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے لیفٹیننٹ جنرل سلمان بن فہد کا کہنا تھا کہ کویت کی تاریخ میں اس سے پہلے اتنی بڑی تعداد میں شراب نہیں پکڑی گئی ، گرفتار ہونے والے افراد کی مشکوک حرکات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے ان پر کڑی نظر رکھی ہوئی تھی اور ایک کویتی خفیہ اہلکار نے ان سے 70کارٹن شراب کا سودا کیا جس پر ایرانی اور اس کا پارٹنر کویتی شہری دھرے گئے ،ان کے قبضے سے بلیک لیبل سمیت مختلف اقسام کی15ملین کویتی دینار(5ارب25کروڑ روپے پاکستانی) مالیت کے 15ہزار کارٹن جن میں ایک لاکھ80ہزار بوتل شراب تھی پکڑ لی ہے۔ وزارت داخلہ اورڈرگ کنٹرول جنرل ڈیپارٹمنٹ کویت کے مطابق کویت کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی مقدار میں شراب پکڑی گئی ہے۔کویت اینٹی نارکو ٹکس حکام نے کہا ہے کہ محکمہ اینٹی نارکو ٹکس قوم کو منشیات سے بچانے کیلئے مصروف عمل ہے۔