کابل:تجارتی مارکیٹ میں آتشزدگی،کئی دکانیں خاکستر، جانی نقصان نہیں ہوا

کابل:تجارتی مارکیٹ میں آتشزدگی،کئی دکانیں خاکستر، جانی نقصان نہیں ہوا
کابل:تجارتی مارکیٹ میں آتشزدگی،کئی دکانیں خاکستر، جانی نقصان نہیں ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (آن لائن) افغانستان کے دارالحکومت کابل کی تجارتی مارکیٹ میں آگ لگنے کے باعث متعدد دکانیں خاکستر، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

مسئلہ کشمیر ڈیڑھ کروڑ انسانوں کی تقدیر پر سازی کا معاملہ ہے : سید علی گیلانی
پولیس حکام کے مطابق دارالحکومت کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ کے تیمور شاہی علاقہ میں 2 منزلہ تجارتی عمارت کی دوسری منزل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں دوسری منزل پر موجود تجارتی دکانیں خاکستر ہو گئیں جبکہ واقعہ میں تاحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔تاہم آگ بجھانے کے لئے ریسکیو کارروائی کے ذریعے چند گھنٹوں کے دوران آگے پر قابو پا لیا گیا۔ شدید آگ کے باعث کاروباری مرکز کے قریبی علاقہ میں کالے گہرے دھوئیں بادل پھیل گئے۔
دوسری کانب واقعہ سے متعلق دکانداروں کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ گیس دھماکہ تھا جبکہ پولیس نے واقعہ میں ہونے والے مالی نقصان کے تخمینہ اور آگ لگنے کی اصل وجہ سے متعلق تحقیقات کاآغاز کر دیا ہے ۔