سعودی شوہر اپنی بیویوں کوچھوڑ کر اپنی گھریلو ملازم خواتین سے شادیاں رچانے لگے

سعودی شوہر اپنی بیویوں کوچھوڑ کر اپنی گھریلو ملازم خواتین سے شادیاں رچانے ...
سعودی شوہر اپنی بیویوں کوچھوڑ کر اپنی گھریلو ملازم خواتین سے شادیاں رچانے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی مردوں میں غیرملکی گھریلو ملازم خواتین سے دوسری شادی کا رجحان کچھ عرصے سے مسلسل بڑھ رہا ہے جس سے ان کی پہلی سعودی بیویوں کی پریشانی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ ان کی ملازمائیں ہی ان کے شوہر چھیننے لگ گئی ہیں۔ اب تک کئی سعودی مرد غیر ملکی، خصوصاً ایشیائی خواتین سے دوسری شادی کر چکے ہیں۔ ایسا ہی کچھ سعودی خاتون اریج کے ساتھ پیش آیا۔

مزیدپڑھیں:سعودی عرب میں موجود بانجھ خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش
سعودی گزٹ کے مطابق اریج نے ریٹا نامی ایشیائی خاتون کو گھر میں ملازم رکھا۔ وہ اس سے انتہائی شفقت سے پیش آتی اور کبھی اس پر کام کا بوجھ نہ ڈالتی۔ اریج نے ایک لمحے کے لیے بھی یہ نہ سوچا تھا کہ اس کی ملازم ریٹا ہی اس سے اس کا شوہر چھین لے گی۔ اریج کے شوہر نے بھی اس سے کہا تھا کہ وہ اس ملازمہ کو پسند نہیں کرتا، وہ ہمیشہ ملازمہ سے رابطہ کرنے سے گریز کرتا تھا۔ لیکن کچھ عرصہ بعد اریج کو اپنے شوہر پر کچھ شک گزرا کہ اس کے اور ریٹا کے درمیان کچھ مشکوک تعلق چل رہا ہے۔ جب اریج کو ان کے تعلقات کا قدرے یقین ہو نے لگا تو اس نے ریٹا کو واپس اس کے آبائی ملک بھیج دیا لیکن 5ماہ بعد ریٹا دوبارہ سعودی عرب پہنچ گئی۔ اس بار وہ ملازمہ بن کر نہیں بلکہ اریج کی سوتن بن کر آئی تھی۔اریج کو ایک جھٹکا لگا، وہ مسلسل سوچتی رہی کہ اس کے شوہر نے اتنی ساری سعودی خواتین کو چھوڑ کر اس کی ملازمہ ہی سے کیوں شادی کی؟ کیا مجھ میں ایسی کوئی خامی ہے جس کی وجہ سے میرے شوہر نے ایسا کیا یا میرے شوہر ہی میں کوئی خامی ہے۔