بھارت میں مردہ بہن اور2 مردہ کتوں کیساتھ رہنا والا شخص گرفتار

بھارت میں مردہ بہن اور2 مردہ کتوں کیساتھ رہنا والا شخص گرفتار
بھارت میں مردہ بہن اور2 مردہ کتوں کیساتھ رہنا والا شخص گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولکتہ (آن لائن) بھارت میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو اپنی بہن اور دو کتوں کی لاشوں کے ساتھ رہ رہا تھا۔ کولکتہ میں 44 سالہ پارتھا ڈی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس کے والد اربیندا نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس اور طبی عملے کے ارکان جب اس کے اپارٹمنٹ پہنچے تو انہیں وہاں سے مزید 3 سوختہ لاشیں بھی ملی ہیں جو ایک لڑکی اور دو کتوں کی تھیں جب کہ پارتھا ان لاشوں کو باقاعدگی سے کھانا کھلاتا اور کبھی کبھی اپنے سرہانے لیٹاکر ان کے ساتھ سوتا بھی تھا۔
پارتھا کے پاس انجینئرنگ کی ڈگری ہے اور اس نے ذہنی ہسپتال میں لاشوں کی موجودگی کے انکشاف پر روتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خاندان کی لاشوں سے دور نہیں ہونا چاہتا۔ پارتھا نے بتایا کہ وہ اپنی بہن دیجانی کی لاش کا خیال رکھتے ہوئے باقاعدگی سے اسے کھانا بھی کھلاتا تھا جب کہ اس کا کہنا تھا کہ اسے یقین ہے کہ اس کی بہن ایک دن ضرور لوٹ کر آئے گی۔پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی بہن کی لاش بہتر حالت میں ہے جس کا خیال رکھا جاتا رہا اور اس کیلئے روزانہ کمرے کی صفائی بھی کی جاتی رہی۔