مودی سرکار نے گجرات فسادات کیخلاف آواز بلند کرنیوالی بھارتی خاتون کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

مودی سرکار نے گجرات فسادات کیخلاف آواز بلند کرنیوالی بھارتی خاتون کو قومی ...
مودی سرکار نے گجرات فسادات کیخلاف آواز بلند کرنیوالی بھارتی خاتون کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (این این آئی) گجرات فسادات کے خلاف آوازبلندکرنے والی بھارتی خاتون تیستا سیتلواڑکومودی سرکار نے انتقامی کارروائیوں کانشانہ بنانے کی ٹھان لی اور اسے قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت ایک خاتون کی آوازدبانے کیلئے پوری سرکاری مشینری حرکت میں لے آیا، تیستا سیتلواڑنامی سماجی کارکن کا قصور اتنا ہے کہ وہ 2002ء میں ہونے والے گجرات فسادات کے قاتلوں کوقانون کے کٹہرے میں لاناچاہتی ہے۔ مودی کے برسراقتدارآنے کے بعد اس خاتون کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے اور بھارتی سرکار نے تیستا پر ناجائز فنڈ اکٹھا کرنے، زرِمبادلہ کے قوانین کی خلاف ورزی اور متاثرین کیلئے جمع شدہ امداد میں خوردبرد کے الزامات لگائے تاہم کئی سال گزر جانے کے باوجود حکومت ان الزامات کوعدالت میں ثابت نہ کر سکی۔
دوسری جانب بھارتی عدالت پانچ باراس خاتون کوضمانت پررہا کر چکی۔ مودی سرکارکی ایک نہتی خاتون کے خلاف انتقامی کارروائیاں سب سے بڑی جمہوریت کے دعوے داروں کیلئے سوالیہ نشان ہے۔