’فوراً یہ کام کردو ورنہ تمہیں راکھ کا ڈھیر بنادیں گے‘ ایٹم بم تجربے کے بعد شمالی کوریا نے بالآخر امریکہ سے سب سے بڑا مطالبہ کردیا، سب سے خطرناک خبر آگئی

’فوراً یہ کام کردو ورنہ تمہیں راکھ کا ڈھیر بنادیں گے‘ ایٹم بم تجربے کے بعد ...
’فوراً یہ کام کردو ورنہ تمہیں راکھ کا ڈھیر بنادیں گے‘ ایٹم بم تجربے کے بعد شمالی کوریا نے بالآخر امریکہ سے سب سے بڑا مطالبہ کردیا، سب سے خطرناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ(نیوز ڈیسک)شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم دھماکے کے بعد جنوبی کوریا نے بھی اسے ڈرانے کے لئے خصوصی میزائل مشقوں کا آغاز کر دیا لیکن نتیجہ بالکل الٹ نکلا۔ بجائے اس کہ شمالی کوریا ڈرتا، وہ تو اور بھی بپھر گیا ہے اور جنوبی کوریا کے ساتھ اس کے دوست امریکا کو بھی راکھ کا ڈھیر بنانے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم دھماکے کے بعد جنوبی کوریا کےF-15 جنگی طیارے اپنے اہداف پر ہائنمو بلسٹک میزائل برسانے کی مشق کر رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکا نے بھی جنوبی کوریا کی مدد کے لئے پیش رفت شروع کر دی ہے اور اپنی ایٹمی آبدوز سمیت متعدد جنگی بحری جہازوں کو شمالی کوریا کی جانب روانہ کر دیا ہے۔
امریکی ٹی وی سی این این کے رپورٹر ول رپلی کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے اس صورتحال پر انتہائی سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں جنوبی کوریا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ اشتعال انگیزی کو ہو ا دینے کی کوشش کر رہا ہے جس کا انجام بہت برا ہو گا ۔ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ امریکا کو بھی دھمکی دے ڈالی ہے کہ اگر میزائل مشقیں فوری طور پر بند نہ کی گئیں تو دونوں ممالک کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا جائے گا۔

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم، ساری دنیا خاموش لیکن ایسے میں روس سے بڑی خبر آگئی، روہنگیا مسلمانوں کے حق میں کیا کام کردیا گیا؟ جان کر شاید پاکستانی بھی جاگ اُٹھیں
گزشتہ روز شمالی کوریائی میڈیا میں صدر کم جونگ ان کا ایک بیان بھی شائع ہوا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ بہت سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ”اب جبکہ امریکا اور اس کی کٹھ پتلی (جنوبی کوریا ) نے کھل کر شمالی کوریا کے خلاف اپنے عزائم کا اظہار کر دیا ہے تو یہ ہمارا حق بنتا ہے کہ ان کے ساتھ خوب اچھی طرح نمٹیں۔ اگر انہوں نے غیر ذمہ درانہ رویے کو نہ چھوڑا تو شمالی کوریا کی فوج اور عوام انہیں ایسی سخت سزا دیں گے کہ جسے یہ کبھی بھلا نہیں پائیں گے۔“
واضح رہے کہ اتوار کے روز شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا دھماکہ کیا اور اب یہ اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں کہ آنے والے دنوں میںیہ بلسٹک میزائلوں کے مزید تجربات کرنے کی تیار ی کر رہا ہے۔ جنوبی کوریا نے بگڑتے ہوئے حالت کے پیش نظر ایٹمی طاقت سے چلنے والے اپنے طیارہ بردار جہاز اور بمبار طیاروں کو بھی تیار رہنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔