’’بگھی پر کیوں سوار ہوئے‘‘ ہریانہ میں اونچی ذات والوں کا دلت دولہا، باراتیوں پر تشدد

’’بگھی پر کیوں سوار ہوئے‘‘ ہریانہ میں اونچی ذات والوں کا دلت دولہا، ...
’’بگھی پر کیوں سوار ہوئے‘‘ ہریانہ میں اونچی ذات والوں کا دلت دولہا، باراتیوں پر تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روہتک (ویب  ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع کرو کشیترا میں اونچی ذات کے ہندوئوں نے بگھی میں بیٹھ کر بارات لانے پر دلت دولہا اور باراتیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پتھرائو کر کے زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے چندی گڑھ سے محض 130 کلومیٹر دور گائوں ’’بھس تھلا‘‘ میں دلت نوجوان سندیپ کمار اپنے رشتہ داروں میں شادی کیلئے بارات لیکر پہنچا بگھی میں نچلی ذات کے دولہا کو سوار دیکھ کر اونچی ذات والے ہندوئوں کو مرچیں لگ گئیں۔ 30 سے زائد ہندوئوں نے بارات پر حملہ کر دیا، دولہا سندیپ اور باراتیوں کو مارا پیٹا اور ان پر پتھرائو کیا جس سے سندیپ اور اس کے 12 باراتی زخمی ہو گئے۔ اونچی ذات والوں نے سندیپ کو مندر میں بھی شادی کیلئے داخل ہونے سے روک دیا۔ سندیپ اور باراتیوں نے مقامی مرکز صحت سے مرہم پٹی کرائی اور اگلے روز پولیس کے پہرے میں اسکی شادی ہو سکی تاہم اسے اور باراتیوں کو دلہن پیدل چلا کر لیجانی پڑی، گائوں میں کشیدگی کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری متعین تھی۔