سعودی عدالت نے ایران کے لئے جاسوسی کا جرم ثابت ہونے پر15شہریوں کو موت کی سزا سنا دی

سعودی عدالت نے ایران کے لئے جاسوسی کا جرم ثابت ہونے پر15شہریوں کو موت کی سزا ...
سعودی عدالت نے ایران کے لئے جاسوسی کا جرم ثابت ہونے پر15شہریوں کو موت کی سزا سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی ایک عدالت نے ایران کے لئے جاسوسی کرنے کا الزام ثابت ہونے پراپنے ہی ملک کے 15 افراد کو سزائے موت سنائی ہے، ایران کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں ان افراد کو تین سال قبل گرفتار کیا گیا تھا ،مکمل تحقیقات کے بعدان ملزموں کو ایران کے لئے جاسوسی کرنے کا قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ نے ایران کے ساتھ عالمی نیوکلیائی معاہدہ ختم کیا تو انہیں نتائج کا سامنا کرنا ہو گا:ایرانی صدر حسن روحانی کی نومنتخب امریکی صدر کو تنبیہ

سعودی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ایران کے لئے جاسوسی کے الزامات کے تحت 2013 ء میں 32 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں 30 سعودی شیعہ تھے، جبکہ ایک ایرانی اور ایک افغان شہری تھے،  ان کے خلاف گزشتہ فروری میں عدالتی کارروائی شروع کی گئی تھی۔ عدالت نے مذکورہ ملزمان میں سے 15 کو آج سزائے موت سنا دی ہے تاہم بقیہ 17 مشکوک ملزمان پر فیصلے کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔

گرفتار کئے گئے ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے تعاون سے سعودی عرب میں جاسوسی نیٹ ورک قائم کیا ہوا تھا اور ایران کو سعودی عرب کے اہم ملٹری راز اور تفصیلات فراہم کرتے تھے ۔ملزموں پر جاسوسی کرنے ،سعودی عرب کے معاشی حالات کو خراب کرنے ،ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے اور لوگوں کو تشدد پر اکسانے ،تشدد اور فرقہ واریت کے لئے لوگوں کو بھرتی کرنے،سعودی معاشرے میں فرقہ وارانہ کتب اور مواد پھیلانے اور سعودی حکومت سے غداری کے ارتکاب کا الزام درست ثابت ہونے پر سعودی کریمنل کورٹ نے 15افراد کو موت کی سزا سنا ئی ہے ۔