مدھیا پردیش میں بچیوں سے زیادتی پرپھانسی کا قانون منظور

مدھیا پردیش میں بچیوں سے زیادتی پرپھانسی کا قانون منظور
مدھیا پردیش میں بچیوں سے زیادتی پرپھانسی کا قانون منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی ریاست مدھیا پردیش کی اسمبلی نے کم عمر بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کوسزائے موت دینے کا قانون منظور کرلیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مدھیا پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج چوہان نے کہا ہے کہ خواتین سے زیادتی کرنے والے جانوروں سے بھی بدتر ہیں۔قانون کے تحت چھیڑ چھاڑ، دست درازی کی سزا 3 سال اور جرمانہ ہوگی جبکہ اگر ایسا جرم دوسری بار بھی ہوا تو سزا 7سال تک دی جاسکے گی۔قانون کی رو سے جو لوگ 12سال سے کم عمر کی بچیوں کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں ،ان کو اب موت یا عمر قید کی سزا دی جاسکے گی۔یہی نہیں قانون میں موجود ایک شق کے مطابق شادی کا جھانسہ دے کر تعلقات قائم کرنے والو ں کو 3 سال کے لیے جیل جانا ہوگا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں