داعش نے نمرود کے آثار قدیمہ پر بھی بلڈورزر چلا دیئے
بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)دہشت اور قتل غارت سے مشہور تنظیم داعش نے اب عراق کے آثار قدیمہ کو بھی نہیں چھوڑا اور نمرود کے آثار قدیمہ پر بلڈورزر چلادیاہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق آئی ایس آئی ایس آثار قدیمہ میں شمار ہونے والے شہر نمرود کو بھی تباہ کرنے میں مصروف ہے اورشہر نمرود کے کھنڈرات پر بلڈورزر چڑھا دیے ہیں۔نمرود کے کھنڈرات عراق کے اہم ترین آثارقدیمہ میں شمار ہوتے ہیں جنہیں تباہ کر کے داعش عراق کی معیشت سمیت سیاحت کے شعبہ کو بھی ختم کر نے کی کوشش کر رہی ہے ۔نمرود کے آثار قدیمہ کو تباہر کرنے کے لیے دولت اسلامیہ بلڈورزر سمیت دیگر بھاری مشینری کا استعمال کر رہی ہے ۔