امریکی شہری کو سوشل میڈیا پر اپنے عرب کیخلاف پوسٹ مہنگی پڑگئی

امریکی شہری کو سوشل میڈیا پر اپنے عرب کیخلاف پوسٹ مہنگی پڑگئی
امریکی شہری کو سوشل میڈیا پر اپنے عرب کیخلاف پوسٹ مہنگی پڑگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں فیس بک پرعرب کمپنی کو برابھلا کہنے پر ایک امریکی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اگر جرم ثابت ہوگیاتو اُسے پانچ سال تک قیداور بھاری جرمانہ ہوسکتاہے ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر مکینک رائن پیٹ نے فلوریڈا میں قیام کے دوران گلوبل ایروسپیس لاجسٹکس سے کمردرد کے علاج کیلئے چھٹی لی لیکن چھٹیوں میں اضافے کا مطالبہ مسترد ہونے کے بعد اس نے ابوظہبی میں واقع اس کمپنی کے بارے میں اپنے فیس بک کے صفحے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ’پیٹھ پر وارکرنیوالا‘ قراردیدیا اور دیگر کنٹریکٹرز کو خبردار کیا ۔بات یہیں تک ختم نہیں ہوئی بلکہ یواے ای میں گزر بسر کے بارے میں بھی شکایت کی اور وہاں کے مقامی لوگوں کے خلاف نسلی تعصب کا اظہار کیا۔
وہ امریکہ سے ابوظہبی ملازمت سے استعفیٰ دینے کی غرض سے آئے تھے اور جیسے ہی وہاں پہنچے تو پولیس نے انہیں قریبی تھانے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی جہاں فیس بک پیغامات کے سکرین شاٹس دکھائے گئے اور انہیں بتایا کہ گیااس کمپنی نے ان کے خلاف متحدہ عرب امارات کے اس قانون کے تحت مقدمہ درج کروایا جس کے مطابق بہتان لگانے پر پابندی ہے اوراُنہیں سخت گیر سائبر قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش میں گرفتار کر لیا گیا۔
ان کے مقدمے کی سماعت 17 مارچ سے شروع ہوگی اور اس کیلئے رائن پیٹ کی منگیتر نے مقدمے کی قانونی چارہ جوئی کے لیے رقم اکھٹی کرنے کی آن لائن مہم کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
رائن پیٹ کے مطابق اس امر کی جانب کبھی غور نہیں کیا کہ جیل جانا پڑ سکتا ہے کیونکہ اُنہوں نے امریکہ میں رہتے ہوئے فیس بک پر کچھ لکھا تھا۔
امریکی رکن کانگریس ڈیوڈ جولی، رائن پیٹ کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور انھوں نے اس مقدمے کو برخاست کروانے کے لیے امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل سے رابطہ کیا ہے۔