پاکستانی ویزہ کے حصول کیلئے وصول کی جانےوالی درخواستوں پروسروسز چارجز میں کمی

پاکستانی ویزہ کے حصول کیلئے وصول کی جانےوالی درخواستوں پروسروسز چارجز میں ...
 پاکستانی ویزہ کے حصول کیلئے وصول کی جانےوالی درخواستوں پروسروسز چارجز میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں پاکستانی ویزہ کے حصول کے لئے وصول کی جانے والی درخواستوں پر سروسز چارجز میں کمی کردی گئی اور نئے چارجز کا اطلاق آج سے ہوگا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق برٹش پاکستانیوں کو پاکستان کا ویزہ کے حصول کیلئے جیری نے اپنے سروسز چارجز میں کمی کردی ہے۔ اب یہ 36 کی بجائے 30 برطانوی پاﺅندز ہوں گے جبکہ ویزہ فیس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سید ابن عباس نے اپنی تعیناتی کے بعد پاکستانیوں کو درپیش اس مسئلہ کے حل کے لئے ذاتی دلچسپی لے کر پاکستانیوں کو ریلیف دلایا۔ اب ہر پاکستانی کو ویزہ فیس کے ساتھ جیری کی سروسز چارجز کی مد میں 30 برطانوی پاﺅنڈ جمع کروانا ہوں گے۔