بلآخری سعودی عرب میں غیرملکیوں کی سنی گئی،حکومت نے کفیلوں کو سخت وارننگ جاری کر دی

بلآخری سعودی عرب میں غیرملکیوں کی سنی گئی،حکومت نے کفیلوں کو سخت وارننگ ...
بلآخری سعودی عرب میں غیرملکیوں کی سنی گئی،حکومت نے کفیلوں کو سخت وارننگ جاری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لئے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے وزارت لیبر نے واضح کیا ہے کہ پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات اپنی تحویل میں رکھنا ملازمین کا بنیادی حق ہے اور کسی کفیل کو یہ اجازت نہیں ہے کہ وہ ان دستاویزات کو اپنے قبضے میں رکھے۔

امریکی کانگریس کے ارکان کی طر ف سے نئے سعودی حکمران کوخط
نیوز ویب سائٹ ”عرب نیوز“کے مطابق وزارت کے نمائندہ تیسیر المفراج کا کہنا ہے کہ اس اصول کی خلاف ورزی کرنے والے کفیلوں اور آجروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ان کو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ اگر کوئی ملازم پہلے تین ماہ کے دوران غیر حاضر رہے تو آجر ریکروٹمنٹ دفتر کے ذریعے اس کی جگہ کوئی نیا ملازم رکھ سکتا ہے۔
جدہ کے لیبر دفتر کے ڈائریکٹر سلطان الحربی کا کہنا ہے کہ ملازمین کے پاسپورٹ یا دیگر دستاویزات رکھنے والے کفیل کا فعل قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس کے خلاف فوری شکایت کی جانی چاہیے کیونکہ لیبر قوانین ملازمین کے حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والے آجروں اور کفیلوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔