بھارتی گجرات میں دہشتگردی کا خطرہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

بھارتی گجرات میں دہشتگردی کا خطرہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
بھارتی گجرات میں دہشتگردی کا خطرہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندرا مودی کی آبائی ریاست گجرات میں بڑے پیمانے پر دہشتگردی کے خطرے کی اطلاع ملی ہے ۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  گجرات میں 10 دہشتگرد داخل ہوچکے ہیں اور بڑے پیمانے پر دہشتگردی کی کارروائی کرسکتے ہیں۔دہشتگردوں کے داخلے کی اطلاع ملنے کے بعد گجرات میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور اہم عمارتوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے اضافی دستے بھی ریاست میں بھیج دیے گئے ہیں۔

پاکستانی نجی ٹی وی جیو نیوز نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصر جنجوعہ نے بھارتی ہم منصب سے ملاقا ت کی ہے اور بھارت میں دہشگردوں کے داخلے کے دستاویزی شواہد حوالے کیے ہیں ۔ پاکستان کی طرف سے بھارتی حکومت کو  خبردار کیا گیا ہے کہ 10 فدائی بھارت میں داخل ہوچکے ہیں جن کا تعلق جیش محمد اور لشکر طیبہ سے ہے۔