پاکستانی ٹیم پٹھانکو ٹ ایئربیس حملے کی تحقیقات کے حوالے سے گرداسپور کے ایس پی سے سوال جواب کرسکتی ہے : بھارتی میڈیا

پاکستانی ٹیم پٹھانکو ٹ ایئربیس حملے کی تحقیقات کے حوالے سے گرداسپور کے ایس ...
پاکستانی ٹیم پٹھانکو ٹ ایئربیس حملے کی تحقیقات کے حوالے سے گرداسپور کے ایس پی سے سوال جواب کرسکتی ہے : بھارتی میڈیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستانی ٹیم پٹھانکو ٹ ایئربیس حملے کی تحقیقات کے حوالے سے گرداسپور کے ایس پی سے سوال جواب کرسکتی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھانکوٹ ایئربیس پر دہشتگردوں کے حملے کی تحقیقات کیلئے بھارت آنے والی پاکستان کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم گرداسپور کے ایس پی سلویندر سنگھ جسے مبینہ عسکریت پسندوں نے اغواء کے بعد چھوڑ دیا تھا سے سوال جوا ب کرسکتی ہے ا ور اسکے علاوہ تحقیقاتی ٹیم ائیربیس تک رسائی بھی حاصل کرسکتی ہے ۔جنوری میں پٹھانکوٹ ائیر بیس پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 7 بھارتی فوجی مارے گئے تھے ٗبھارت نے مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کی طرف سے استعمال کیا جانے والا موبائل نمبر پاکستان کو فراہم کیا تھا جسکے بعد پاکستان نے بھارت کے لئے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم بھیجنے کی تجویز پیش کی تھی-