الطاف حسین کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا : برطانوی رکن پارلیمنٹ
لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلووے نے انکشاف کیا ہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ جلد الطاف حسین کو گرفتار کر لے گی ۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پاکستانی دوستوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ الطاف حسین کا دور ختم ہونے والا ہے اور سکاٹ لینڈ یارڈ جلد پاکستانی قوم کو ایک بڑی خبر دے گی ۔ جارج گیلووے نے تصدیق کی ہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کے ذرائع نے انہیں بتایا ہے کہ انہوں نے الطاف حسین کے گرد گھیرا تنگ کر لیا ہے اور جلد الطاف حسین کو جلد گرفتار کر لیں گے ۔
یاد رہے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کا سامنا ہے اور وہ جولائی کے وسط تک ضمانت پر رہا ہیں ۔ دوسری جانب الطاف حسین کو ایم کیو ایم کے سابق رہنماءڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں بھی شامل تفتیش کیا جا چکا ہے ۔