ملائشیا میں دھوئیں کے بادل، سکول 2 دن کےلئے بند کردیئے گئے

ملائشیا میں دھوئیں کے بادل، سکول 2 دن کےلئے بند کردیئے گئے
 ملائشیا میں دھوئیں کے بادل، سکول 2 دن کےلئے بند کردیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالالمپور(آئی این پی )ملائیشیا میں دھوئیں کے بادلوں کی وجہ سے ملک بھر کے سکول دو دن کے لیے بند کر دئیے گئے ۔عالمی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک انڈونیشیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے دھوئیں کی ایک موٹی تہہ ملائشیا کے کئی علاقوں پر بھی چھا گئی ہے۔
اسی وجہ سے بچوں کو اس مضر صحت دھوئیں کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے سکول بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ شدید دھوئیں کی وجہ سے گزشتہ روز ملک کے کئی ہوائی اڈوں کو بھی بند کر دیا گیا تھا جبکہ دارالحکومت کوآلالمپور میں ہونے والی مشہور میراتھن ریس بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔