بھارت کا ایک اور ڈرامہ،ہندواڑہ میں فوجی کیمپ پر حملے کا واویلا،دو مجاہدین شہید کرنے کا دعویٰ

بھارت کا ایک اور ڈرامہ،ہندواڑہ میں فوجی کیمپ پر حملے کا واویلا،دو مجاہدین ...
بھارت کا ایک اور ڈرامہ،ہندواڑہ میں فوجی کیمپ پر حملے کا واویلا،دو مجاہدین شہید کرنے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)اُڑی ڈرامے کے بعد ایسے ہی واقعات سٹیج کرتے بھارت نے ایک اور ڈرامہ رچایا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع ہندواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ کے باہر فائرنگ کی گئی۔تاہم حملہ ناکام بنادیا گیا ۔ میڈیا کے مطابق حملہ ہندواڑہ کے علاقے لنگیٹ میں تیس راشٹریہ رائفلز کے ہیڈ کوارٹر پرکیا گیا جس کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھارتی فوج کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ، واقعہ میں دو کشمیری مجاہدین کو شہید کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے تاہم کشمیر میڈیا سروس نے بھارتی دعوے کو مسترد کردیا ہے ۔