چین اپنی حد سے تجاوز کرنے کی پالیسی سے گریز کرے، چین کو ہمیشہ مغرب مخالفین نے چلایا: اوباما

چین اپنی حد سے تجاوز کرنے کی پالیسی سے گریز کرے، چین کو ہمیشہ مغرب مخالفین نے ...
چین اپنی حد سے تجاوز کرنے کی پالیسی سے گریز کرے، چین کو ہمیشہ مغرب مخالفین نے چلایا: اوباما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر باراک اوباما نے امریکی نشریاتی ادارے ”سی این این “ کو دئیے گئے انٹرویو میں چین کو خبردار کیا کہ وہ معاشی اور ساو¿ تھ چائنہ سی کے حوالے سے اپنی حد سے تجاوز کرنے کی پالیسی سے گریز کرے کیونکہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ،بین الاقوامی قوانین اور روایات پر عمل درآمد امریکہ اور چین سمیت سب کیلئے فائدہ مند ہے .

پر امن چین کی ترقی کو خوش آمدید کہیں گے کیونکہ یہ سب کے لئے اچھا ہے لیکن غریب اور تباہ حال چین سب کے لئے خطرناک ہے .چینی صدرسے ملاقات میں اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر بیجنگ بین الاقوامی قوانین اور روایات پر عمل پیرا رہتا ہے تو ہم اچھے اتحادی ہو سکتے ہیں لیکن چین کو ہمیشہ مغرب مخالف کمیونسٹ پارٹی نے چلایا۔

سعودی عرب کے بغیر یہ کام کبھی نہیں ہوسکتا، روسی صدر پیوٹن نے ایسا زور دار اعلان کردیا کہ سعودی بادشاہ کو خوشی سے نہال کردیا

دوسری طرف اے ایف پی کے مطابق اوباما کا کہنا ہے کہ پیرکے روزروسی صدر پیوٹن کیساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران شام میں جنگ بندی کے حوالے سے مثبت بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان یہ ملاقات چینی شہر ہانگ ڑو میں ہونے والی جی 20کانفرنس کی سائیڈ لائن پرہوئی۔ ڈیلی میل کے مطابق ملاقات میں شام میں جنگ بندی پر کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہو سکی۔