سعودی عرب نے غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف تین ماہ کیلئے کارروائی روکدی

بین الاقوامی
0

 ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی تین ماہ کے لیے روکنے کی ہدایت کردی ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری اخبارکی رپورٹ کے مطابق غیرقانونی ورکرزکو یہ مہلت ان کی کفالت اور اقامت کی قانونی حیثیت بحال کرنے کے لیے دی گئی ہے۔شاہ عبداللہ نے وزارت داخلہ اوروزارت محنت کوہدایت کردی ہے کہ سعودی عرب کے لیبراوررہائش کے قوانین توڑنے والے غیرملکی ورکرز کوموقع دیاجائے کہ وہ اپنے معاملات کو تین ماہ کے دوران کلیئر کرالیں، اس مہلت کی مدت میں اضافہ نہیں کیاجائیگا۔واضح رہے کہ گزشتہ چندماہ میں سعودی عرب سے دولاکھ سے زائدغیرملکیوں کو بے دخل کیا جاچکا ہے۔