بیت المقدس سے متعلق اردن کے جذبات کی حمایت کرتے ہیں: ترک صدر

بین الاقوامی

استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس سے متعلق اردن کے جذبات کی حمایت کرتے ہیں،انہوں نے اعلان کیا کہ بیت المقدس کی حمایت میں13دسمبرکواوآئی سی کااجلاس طلب کر لیا ہے جس مٰیں اس حوالے سے تفصیلی غور کیا جائے گا ۔

امریکہ کے اعلان کے بعد اقوام متحدہ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
اس سے قبل عرب لیگ نے بھی9دسمبرکو مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال پرہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
واضح رہے امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کا نفرنس کے دوران امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنےکااعلان کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کوکئی اختلافات کاسامنارہا امن وسلامتی کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں