بھارتی فوج پر پتھر پھینکنے والی کشمیری لڑکی پر فلم بنانے کا فیصلہ

بین الاقوامی

نئی دہلی (آن لائن) بالی وڈ کے معروف ولن گلشن گروور اپنے بیٹے کے ساتھ مشترکہ طور پر نوجوان کشمیری لڑکی ’افشاں عاشق‘ پر فلم بنانے جا رہے ہیں۔خیال رہے کہ 21 سالہ افشاں عاشق نے رواں برس اپریل میں مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگرمیں ایک مظاہرے کے دوران بھارتی فوج پر پتھر پھینکے تھے۔مظاہرے کے دوران بھارتی فوج پر پتھر پھینکنے کے وقت کھینچی گئی افشاں عاشق کی تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف سوشل میڈیا بلکہ بھارتی نیشنل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں تھیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں