تیونس پارلیمنٹ کااجلاس، بیت المقدس پر امریکی فیصلے کی مخالف

بین الاقوامی

تیونس(ڈیلی پاکستان آن لائن)تیونس کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا،قرارداد میں بیت المقدس کو فلسطین کا ازلی دارالحکومت قرار دیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دئیے جانے پر سعودی عرب نے بھی خاموشی توڑ دی، سب سے دبنگ اعلان کردیا
پارلیمنٹ کو اجلاس کے دوران فلسطین اورتیونس کے جھنڈوں سے سجایا گیا۔
واضح رہے امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد شدید رد عمل کا سامنے ہے ،سعودی حکومت کا مطالبہ ہے کہ امریکہ یہ فیصلہ واپس لے۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں