جدہ میں کشمیر کمیٹی کے تعاون سے تقریب کا انعقاد
جدہ (محمد اکرم اسد) اقوام متحدہ اپنی منظور کردہ قرار دادوں کو عملی جامہ پہنانے کے اقدامات جبکہ عالمی برادری کو بھی اس مقصد کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کے قونصل جنرل شہریار اکبر خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یہ تقریب جدہ کشمیر کمیٹی کے تعاون سے منعقد کی گئی۔
شہریار اکبر خان نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں آزادانہ استصواب رائے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لئے دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا حق خود ارادیت بنیادی انسانی حقوق کے مترادف ہے۔ پاکستان تمام دستیاب قانونی ذرائع سے کشمیری عوام کی جدوجہد حمایت کرے گا۔
تقریب سے مہمان خصوصی ممتاز سعودی شخصیت ڈاکٹر عبدالعزیز جعفری نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ وہ کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امت کی فکر، سوچ اور تکالیف کو محسوس کرنا ہوگا ورنہ ہر کوئی اپنے مسائل میں الجھ کر ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا، جدہ کشمیر کمیٹی کے صدر مسعودہ احمد پوری نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد آبادی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج چمکے گا۔ عالمی برادری کشمیریوں کی قربانیوں کو نظر انداز نہ کرے۔
جموں و کشمیر کمیونٹی کے چیئرمین قاری ارشاد الحق نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ظلم و ستم کرکے زیادہ دیر نہیں دبایا جاسکتا۔ تقریب سے پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلش سیکشن الرحاب کے طلبہ شیزر خان نے تحریک کشمیر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اپنی آزادی مانگ رہے ہیں جو عالمی اداروں نے اپنی قرار دادوں کے ذریعے استصواب رائے کرانے کا کہا مگر بھارت کی ہٹ دھرمی سے کہ ابھی تک وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہا۔
دوسرے طالبعلم علی البطنی نے اپنے عربی خطاب میں کشمیر پر وشنی ڈالی ، پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے ہو کشمیر کمیٹی کے سیکرٹری جنرل منیر گوندل نے کہا کہ پوری دنیا میں 5 فروری کو کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منا کر عالمی اداروں کو جھنجھوڑا جاتا ہے کہ وہ کشمیریوں کی امداد کے لئے ان کو ان کا جائز حق دلانے جو اقوام متحدہ نے خود منظور کیا ہے عملی اقدامات کریں۔ آج کشمیر اور فلسطین کے عوام کئی دہائیوں سے اپنے حق کے لئے لڑ رہے ہیں۔ یکجہتی کشمیر کے دن کی مناسبت سے صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے موصولہ پیغامات کو وائس قونصل سعید نے پڑھ کر سنایا۔ آخر میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لئے دعا کی گئی۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت پاکستانی قونصلیٹ کے عتیانی کے حصہ میں آئی۔ آخر میں مہمانوں کی تواضع کے لئے کھانا دیا گیا۔