لبیا میں ڈرون حملہ ،خاتون اور بچے سمیت 4افراد جاں بحق
دیرنا (نیوز ڈیسک) لیبیا کے مشرقی شہر دیرنا میں بغیر پائلٹ طیارے کے حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک لیبیائی رکن پارلیمنٹ نے بتایا ہے کہ فضائی حملہ مشرقی شہر دیرنا کے گنجان آباد علاقے میڈیکل ٹیکنالوجی کالج کے قریب کیا گیا جس میں ایک خاتون اور بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔بین الاقومی سطح پر تسیےم شدہ پارلیمنٹ کے رکن حامد البنداگ کا کہنا ہے کہ حملہ ایک ہسپتال کے قریب کیا گیا، فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا کہ حملہ کس کی طرف سے کیا گیا ہے ۔دیرنا شہر کو اسلامک عسکریت پسند گروپ کے ایک اتحاد کی طرف سے کنٹرول کیا جاتا ہے ۔واضح رہے کہ لیبیا میں اکثر نامعلوم طیاروں سے اسلامک اسٹیٹ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر ہوائی حملہ کیا جاتا ہے۔