بھارت کی پاکستان کے خلاف ایٹمی جنگ کی تیاریاں،کنٹرول لائن پرزیر زمین بنکر تیار

بھارت کی پاکستان کے خلاف ایٹمی جنگ کی تیاریاں،کنٹرول لائن پرزیر زمین بنکر ...
بھارت کی پاکستان کے خلاف ایٹمی جنگ کی تیاریاں،کنٹرول لائن پرزیر زمین بنکر تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا پاگل پن انتہاؤں کو پہنچ گیا،بار بار جارحیت کے بعد اب درجہ حرارت میں مزید اضافے کے لئے کنٹرول لائن پر زیر زمین بنکروں کی تعمیر بھی شروع کردی جس کے بعد دو ایٹمی حریفوں کے درمیان صورتحال مزید کشیدہ ہونے اور جنگ کے خطرات بھی  بڑھ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے راجستھان کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھی کنٹرول لائن کے ساتھ زیر زمین بنکر بنالیے، جبکہ  خندقیں بھی کھود لی گئی ہیں   جس کے بعد دو ایٹمی حریفوں کے درمیان جنگ کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹھارہ ستمبر کے اُڑی واقعہ کے بعد کشیدگی میں مسلسل اضافہ کرتے بھارت نے راجستھان کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھی بنکر بنالئے ہیں، ن بنکرز میں  ہتھیار بھی رکھے جارہے ہیں۔برطانوی اخبار”ٹیلی گراف“ نے حال ہی میں کنٹرول لائن کا دورہ کرنے والے اپنے رپورٹر کے حوالے سے بتایا ہے کہ اُڑی واقعہ کے بعد پاکستان پر الزام تراشیاں اور پاکستان میں سرجیکل سٹرائیکس کے دعوؤں کے بعد بھارت کی جنگی تیاریاں بھی عروج پر ہیں، بھارتی فورسز راجستھان میں بنکر کھودنے اور میزائل سسٹم نصب کرنے کے بعد اب مقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن کے ساتھ بھی مورچے بنارہی ہے ۔

اخبار کے مطابق بھارت کی ایک سو سولہویں انفٹری بریگیڈ کے دستے بھی علاقے میں موجود ہیں اور وہی سرحد پار فائرنگ بھی کررہے ہیں۔اُڑی کے قریب کنٹرول لائن کے ساتھ واقع ایک گاؤں کے رہائشیوں نے بتایا کہ پہلے ان کے گاؤں کو آنے والی سڑک کے ساتھ دو یا تین مورچے تھے لیکن اب ان کی تعداد پچاس تک پہنچ گئی ہے۔