بھارتی ریاست بنگال میں مسلمانوں نے محرم کے جلوس منسوخ کر کے تمام پیسے ایک ہندو شخص کیلئے خرچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ایسا اعلان کر دیا کہ پوری دنیا میں مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ،ہر کوئی عش عش کر اٹھا
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست بنگال میں مسلمانوں نے محرم الحرام کے جلوس کو منسوخ کرتے ہوئے کینسر کے مرض میں مبتلا ہندو کے علاج کیلئے پیسے جمع کرنا شروع کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی رہاست بنگال کے شہر کھارگپور کے مسلمانو ں نے محرم کے تمام جلوس روکتے ہوئے ہندو کے علاج کیلئے پیسے جمعر کرنے شروع کر دیئے جوکہ کینسر جیسی مہلک بیماری سے لڑ رہاہے ۔سماج سنگھا کلب جو کہ گھارگپور میں پوراتن بازار میں جلوس کا انعقاد کرتی ہے ،کو ہر سال اس کے انتظامات کیلئے 50ہزار روپے ملتے ہیں جو کہ انہوں نے اس ہندو شخص کی زندگی کو بچانے کیلئے لگانے کا اعلان کر دیاہے ۔
55سالہ ابیر بھونیا جو کہ علاقے میں ایزی لوڈ کی دکان چلاتاہے ،انتہائی خطرناک قسم کے کینسر میں مبتلا ہے ،یہ گروپ اسے پہلے ہی چھ ہزار روپے دے چکاہے لیکن اس کے علاج کیلئے مزید پیسوں کی ضرورت ہے ،ابیر کے علاج کیلئے 12لاکھ روپے کی رقم درکار ہے ۔سماج سنگھا کے سیکریٹری امجد خان کا کہناہے کہ محرم کے جلوس ہم ہر سال نکالتے ہیں لیکن اس سال ہماری پہلی ترجیح کسی انسان کی زندگی بچانا ہے ،ہم نے چندہ جمع کرنا شروع کر دیاہے