امریکی ریاست ایریزونا کو گردو غبار کے طوفان نے گھیرلیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی ریاست ایریزونا کو گردو غبار کے طوفان نے گھیرلیا،فینکس کے شہریوں کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق دھول مٹی نے ریاست ایریزونا کے شہر فینکس کے کئی علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ہے اورحد نظر صفر ہوگئی ہے، سورج کے غروب ہونے کے ساتھ گردوغبار کا طوفان قریب تر ہوتا جارہا ہے، امریکی محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ شہری گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیں۔