پاکستان پر پابندیوں کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، امریکہ

پاکستان پر پابندیوں کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، امریکہ
پاکستان پر پابندیوں کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے پاکستان پر کسی بھی قسم کی پابندیوں پر غور کی سختی سے تردید کی تاہم دہشتگردوں کے تمام محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے پر بھی زور دیا ہے۔ واشنگٹن میںامریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے واضح کیا کہ پاکستان پر کسی بھی قسم کی پابندیا ں لگانے پر غور نہیں ہورہا، امریکہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے، پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحدی علاقے میں کی جانے والی کارروائیاں بھی حوصلہ افزا ہے۔

مزید پڑھیں :پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔

مارک ٹونر نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف کئے جانے والے تمام اقدامات قابل ستائش ہیں تاہم دہشتگردوں کے تمام محفوظ ٹھکانے بھی ختم کرنا ہونگے۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پڑوسی ملکوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن بھی ناگزیر ہے۔