پاکستان کا مذاکرات معطل کرنے کا اعلان بھارت کے منہ پر طمانچہ اور مودی کے لئے جھٹکا ہے :اروند کجریوال

پاکستان کا مذاکرات معطل کرنے کا اعلان بھارت کے منہ پر طمانچہ اور مودی کے لئے ...
پاکستان کا مذاکرات معطل کرنے کا اعلان بھارت کے منہ پر طمانچہ اور مودی کے لئے جھٹکا ہے :اروند کجریوال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر / نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ اور دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ ا روند کجریوال نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے اس بیان کو وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان پالیسی کے لئے ’’زبردست جھٹکا‘‘ قرار دیا جس میں پاکستانی سفارت کار نے پاک بھارت مذاکراتی عمل کے معطل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی تحقیقاتی ٹیم کو بھی پاکستان جانے سے روک دیا ہے ۔

انڈین ٹی وی ’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق عمر عبداللہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ پاکستان کی طرف سے بھارتی وزیر اعظم کو آج قرارا جھٹکا دیا گیا ہے اور حیران کن عمل ہے کہ مذاکرات پاکستان کی طرف سے منسوخ کئے گئے ہیں ۔نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف سے مذاکرات روکنے کا اعلان بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے ،جس کا سہرا ہمارے وزیر اعظم کے سر جاتا ہے ۔کجریوال کا کہنا تھا کہ چند روز قبل ہی بی جے پی کے صدر کی جانب پاکستانی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے کلین چٹ دی تھی ،پاکستانی ہائی کمشنر کے بیان کے بعد آج ہر ہندوستانی مشتعل ہے ۔