ٹی وی پر بریکنگ نیوز دیتے ہوئے نیوز اینکر نے اپنے ہی شوہر کی موت کی خبرپڑھ دی،آنکھوں میں آنسووں کے باوجود مسلسل10منٹ تک لائیو خبر یں پڑھتی رہی

ٹی وی پر بریکنگ نیوز دیتے ہوئے نیوز اینکر نے اپنے ہی شوہر کی موت کی خبرپڑھ ...
ٹی وی پر بریکنگ نیوز دیتے ہوئے نیوز اینکر نے اپنے ہی شوہر کی موت کی خبرپڑھ دی،آنکھوں میں آنسووں کے باوجود مسلسل10منٹ تک لائیو خبر یں پڑھتی رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹی وی پر لائیو بریکنگ نیوزدیتے ہوئے بھارتی نیوز اینکرسپریت کور نے اپنے ہی شوہر کی موت کی خبر پڑھ دی،گاڑی کے حادثے کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز اینکر کو محسوس ہوا کہ یہ گاڑی تو اس کے اپنے ہی شوہر کی ہے،خبر پڑھتے ہوئے اینکر کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے لیکن اس کے باوجود وہ مسلسل  10 منٹ تک حادثے کی خبر پڑھتی رہی اور دیکھنے والوں کو اس حادثے کے بارے میں معلومات دیتی رہیں۔

پاک سعودی تعلقات انتہائی مضبوط ہیں ،اماِ م کعبہ کی پاکستان آمد سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی:سردار محمد یوسف

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ نیوز اینکر کا شوہر 5لوگوں کے ہمراہ گاڑی میں سفر کر رہا تھا کہ اچانک ایک ٹرک سے زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے جبکہ گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔بھارتی نجی نیوز چینل کے ایک ایڈیٹر کا کہنا تھا کہ جب نیوز اینکر یہ خبر پڑھ رہی تھی تو اسی دوران انہیں احساس ہوگیا تھا کہ ان کے شوہر بھی اپنے دوستوں کے ساتھ سفر پر روانہ ہوئے ہیں،تاہم حادثے کی جگہ پر موجود رپورٹر نے جاں بحق ہونے  والے افراد کے نام انہیں نہیں بتائے اور نہ ہی ہماری پروڈکشن ٹیم نے انہیں اس بارے میں فوری طور پر بتایاکیونکہ وہ اس وقت ٹی وی پر لائیو بریکنگ نیوز دے رہی تھیں۔
ایڈیٹر کا مزید کہنا تھا کہ نیوز اینکر نے یہ خبر پڑھتے ہوئے ہمت اور پیشہ ورانہ مہارت سے کام لیا اور اس افسوس ناک خبر کو مسلسل 10منٹ تک آرام سے پڑھتی رہیں، لیکن جیسے ہی نیوز بلیٹن ختم ہوا تو نیوز اینکر کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔انہوں نے اپنے عزیز و اقارب کو فون کرکے اس افسوس ناک حادثے کے بارے میں بتایااور خود بھی حادثے کی جگہ پر پہنچنے کے لئے دفتر سے روانہ ہو گئیں۔