دہشت گردی کے خاتمے، علاقے کی ترقی کے لئے جنرل راحیل شریف کا کردار قابل تعریف ہے: چینی میڈیا
بیجنگ (آئی این پی) چینی میڈیا نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی دہشتگردی کا مقابلہ کرنے، امن کو یقینی بنانے اور علاقے کی ترقی کیلئے ان کے مضبوط موقف کی زبردست تعریف کی ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے دہشتگردی کیخلاف چارملکی گروپ کے حوالے سے جو جنرل راحیل شریف کے دورہ ارمچی کے دوران تشکیل دیا گیا ہے۔ ان کے کردار کو زبردست سراہا ہے۔
تحریک انصاف نے ہمیشہ غیر مناسب وقت میں احتجاج کیا اور یہی اسکی ناکامی کا سبب ہے:ریحام خان
ذرائع کے مطابق امن کے حوالے سے یہ ایک بڑی پیشرفت تھی جس سے دہشتگردی کے خلاف مشترکہ طورپر ہرممکن ذرائع اختیار کرکے کریک ڈاﺅن کرنے سے متعلق جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم نواز شریف کے ٹھوس موقف کا اظہار ہوتا ہے۔ پاکستان اور خطے کے دوسرے تین ممالک نے بھی دہشتگردی ختم کرنے کیلئے چار فریقی اتحاد کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان ، چین، افغانستان اور تاجکستان ابتدائی طورپر دہشتگردی کے خلاف ایک میکنزم پر متفق ہو گئے ہیں۔ علاقائی فورم برائے انسداد دہشتگردی کی تشکیل میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انتہائی فعال کردار ادا کیا۔ انہوں نے اس مقصد کیلئے مارچ میں تاجکستان اور افغانستان کے دورے کئے۔انہوں نے کابل میں چینی جنرل فانگ سے بھی بات چیت کی جو اس وقت کابل میں موجود تھے۔
فورم کے تمام شرکاءاس بات پر متفق تھے کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی علاقائی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ اس لئے تمام ممالک کو مل کر اس کو ختم کرنا چاہئے تا کہ امن اورسلامتی کا تحفظ کیا جا سکے۔