افغان صوبے ننگر ہار میں 2 امریکی ڈرون حملوں اورسیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں داعش کے 28شدت پسند مارے گئے

افغان صوبے ننگر ہار میں 2 امریکی ڈرون حملوں اورسیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں ...
افغان صوبے ننگر ہار میں 2 امریکی ڈرون حملوں اورسیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں داعش کے 28شدت پسند مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملوں اور افغان سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دہشت گرد تنظیم داعش کے کم سے کم 28 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق امریکی ڈرون حملے ننگر ہار کے ضلع آچن اور کوٹ میں کئے گئے جن میں سے ایک ڈرون حملے میں شدت پسندوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 5 شدت پسند ہلاک ہوئے جبکہ دوسرے ڈرون حملے میں داعش کے جنگجوﺅں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔صوبائی حکام کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے ننگر ہار کے علاقے کوٹ میں کارروائی کے دوران داعش کے 12 جنگجوﺅں کو ہلاک کردیا جبکہ رات گئے کی جانے والی اس کارروائی میں کئی شدت پسند زخمی بھی ہوئے۔