گنگا کے بعد ہندوﺅں کا مقدس دریا جمنا بھی کینسر پھیلانے لگا
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں مذہبی اہمیت کے حامل دریائے گنگا کے ذیلی دریا جمنابھی آلودہ ہوگیا اوراس میں ڈبکی لگانیوالے افراد میں کینسر پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ دہلی کے سائنس اور ماحولیات کے ادارے کے مطابق دریائے گنگا اور جمنا اس وقت کچرے کا ڈھیر بن چکے ہیں، کئی صنعتوں کی ڈرین لائنز سے خارج ہونیوالا فضلہ دریائے گنگا و جمنا میں نکلتاہے۔حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق دریائے گنگا میں آلودگی اس خطرناک سطح کو چھورہی ہے کہ اس میں ایک ڈبکی بھی انسان کو کینسر میں مبتلا کرسکتی ہے۔رواں سال مئی میں بھارتی حکومت نے 112 غیر قانونی ڈرین لائنوں کو ختم کیا جو صنعتوں کا زہریلیا مواد ان دریاﺅں میں ڈال رہی تھیں۔ واضح رہے کہ ہندوﺅں کے عقیدے کے مطابق گنگا اور جمنا میں روز نہانا گنانوں کو پاک کرتا ہے۔