کسی کو کوئی مسئلہ نہ ہو، سعودی فرمانروا نے واضح ہدایات جاری کر دیں

کسی کو کوئی مسئلہ نہ ہو، سعودی فرمانروا نے واضح ہدایات جاری کر دیں
کسی کو کوئی مسئلہ نہ ہو، سعودی فرمانروا نے واضح ہدایات جاری کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ مکرمہ (محمد اکرم اسد/بیوروچیف) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تمام وزرا، محکموں کے سربراہوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ میں مقمرین و زائرین کی ضرورتیں پوری کرنے کے لئے بھرپور محنت کریں۔ ضرف الرحمان کو درکار تمام سہولتیں فراہم کا بھرپور اہتمام کریں۔
حرمین شریفین اور مقدس شہروں کی طرف جانیوالی سڑکوں پر زائرین کو درکار ضرورتیں بہتر سے بہتر شکل میں مہیا کی جائیں۔ وہ مکہ مرمہ قطر العصناءمیں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے کابینہ سے خطاب کررہے تھے۔ شاہ سلمان نے اس بات پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ دونوں مقدس شہروں میں ان دنوں زائرین اور مقمرین کی آمد کی وجہ سے رونقیں عروج پر پہنچی ہوئی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناءبیان کی ہے کہ اس نے سعودی عوام اور انکے رہنماﺅں و عہدیداروں کو زائرین و مقمرین کی خدمت بہتر سے بہتر شکل میں کی توفیق عطا کررکھی ہے۔ بڑے بڑے منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں 24 گھنٹے کام ہورہا ہے۔
انہوںنے کہا کہ سعودی عرب حرمین شریفین سے تعلق رکھنے والے مختلف منصوبوں پر اربوں ریال اس احساس اور جذبے کے ساتھ خرچ کر رہے کہ حرمین شریفین کی تعمیر، خدمت، توسیع اور زائرین کی خاطر مدارت انمول اعزاز ہے۔

اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات و ثقافت ڈاکٹر عادل المرتضیٰ نے اجلاس کے بعد بتایا کہ کابینہ میں مسجد نبوی شریف کی توسیع اور اطراف کے علاقے کے منصوبے پیش کیئے گئے۔ سعودی کابینہ نے واضح کیا کہ جی سی سی ممالک ایک دوسرے کا اٹوٹ حصہ ہیں اور دہشتگرد ان میں سے کسی بھی ملک میں اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہونگے، کابینہ نے صحرائے سینا میں دہشتگردانہ جرائم کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ اس موقع پر خادم حرمین شریفین کے نامہ اردنی فرمانرواں شاہ عبداللہ ثانی کا پیغام اور مشرق وسطیٰ مشیر دنیا کے حالات کا حاضرہ سے متعلق متعدد دریدائیں بھی پیش کی گئیں۔