’پاکستان ہمارا دوست ہے اس لئے اس کے ایٹمی پروگرام کیلئے یہ کام کرکے رہیں گے‘ چین نے دبنگ اعلان کردیا، ایک مرتبہ پھر بہترین دوست ہونے کا ثبوت دے دیا

’پاکستان ہمارا دوست ہے اس لئے اس کے ایٹمی پروگرام کیلئے یہ کام کرکے رہیں گے‘ ...
’پاکستان ہمارا دوست ہے اس لئے اس کے ایٹمی پروگرام کیلئے یہ کام کرکے رہیں گے‘ چین نے دبنگ اعلان کردیا، ایک مرتبہ پھر بہترین دوست ہونے کا ثبوت دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) میں شمولیت کے خواہشمند بھارت اور اس کی پشت پناہی کرنے والے امریکہ کو چین نے ایک بار پھر یہ کہہ کر زوردار جھٹکا لگادیا ہے کہ اگر بھارت اس گروپ کا رکن بنتا ہے تو یہ پاکستان کا بھی حق ہے۔
اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ بیان چین کی کمیونسٹ پارٹی کے راہنما ما شیانگ وو نے نئی دلی کے انسٹیٹیوٹ آف ڈیفنس سٹیڈیز اینڈ اینالسز میں منعقد ہونے والی 19ویں ایشین سکیورٹی کانفرنس میں خطاب کے موقع پر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک (پاکستان و بھارت) کی پوزیشن یکساں ہے اور دونوں کو ہی موقع ملنا چاہیے کہ وہ عالمی ایٹمی کمرشل سرگرمیوں اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو کنٹرول کرنے والے ایلیٹ گروپ کا حصہ بن سکیں۔

انسانی حقوق کا علمبردار بننے والے یورپی ملک نے ایسی پابندی لگا دی کہ تارکین وطن کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوجائے گا
پاکستان کی حمایت میں کھل کر بولتے ہوئے ان کا کہنا تھا ”اگر چین بھارت کے لئے ووٹ دے سکتا ہے تو پھر پاکستان کو ووٹ دے کر اس (گروپ)میں شامل کیوں نہیں کیا جاسکتا؟ پاکستان ایک دوست ہے۔۔۔ اسے بھی (یہ حق) ملنا چاہیے ۔ دونوں (ممالک) کے درمیان کوئی امتیاز نہیں ہونا چاہیے۔“
واضح رہے کہ بھارت نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا رکن بننے کی کوشش کئی سالوں سے جاری رکھے ہوئے ہے، اور امریکہ اس کی بھرپور حمایت کررہا ہے، مگر چین نے اس کا راستہ روک رکھا ہے۔ چین کا موقف ہے کہ بھارت جب تک این پی ٹی اور سی ٹی بی ٹی جیسے ایٹمی عدم پھیلاﺅ کے معاہدوں پر دستخط نہیں کرتا اسے نیوکلیئر سلائرز گروپ کا رکن نہیں بننا چاہیے۔ چین نے ہمیشہ دو ٹوک الفاظ میں یہ بھی کہا ہے کہ اگر بھارت کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا رکن بنانے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو پھر پاکستان کو بھی رکن بنانا ہوگا، اور اگر پاکستان رکن نہیں بن سکتا تو پھر بھارت بھی نہیں بن سکتا۔