افغان صوبہ غزنی میں ہائی وے پر خوفناک حادثہ ، 73مسافر جاں بحق

افغان صوبہ غزنی میں ہائی وے پر خوفناک حادثہ ، 73مسافر جاں بحق
افغان صوبہ غزنی میں ہائی وے پر خوفناک حادثہ ، 73مسافر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ) افغان صوبے غزنی میں ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت کم ازکم 73مسافر جاں بحق اور 50کے قریب زخمی ہوگئے ہیں ، جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا جبکہ لاشوں کی منتقلی کے بعد سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق کابل اور قندھار کے درمیان مرکزی ہائی وے پر مسافروں سے بھری دوبسیں اور ایک آئل ٹینکر میں تصادم ہوگیا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور تینوں گاڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ صوبائی ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر محمد اللہ احمدی نے بتایاکہ غیرمحتاط ڈرائیونگ حادثے کا سبب بنی ، مقامی شہریوں نے آگ پر قابو پانے اور ریسکیوسرگرمیوں میں فائرفائٹرز کی مدد کی ، پہلے زخمیوں کو نکالاگیا۔


صوبائی گورنر کے ترجمان جاوید سولنگی نے بتایاکہ اُنہوں نے دستاویزات دیکھی ہیں اور مجموعی طورپر 125مسافر اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھے کہ حادثہ ہوگیا۔
بعدازاں لاشوں کی منتقلی اور ریسکیوآپریشن مکمل ہونے کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیاگیا جس کے بعد لمبی لائنوں میں موجود گاڑیاں اپنی منزل کی طرف چل پڑیں ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں.