آنگ سان سوچی نے ”روہنگیا “کوماننے سے انکار کر دیا ،غیرملکی سفیروں کو وارننگ بھی جاری

آنگ سان سوچی نے ”روہنگیا “کوماننے سے انکار کر دیا ،غیرملکی سفیروں کو وارننگ ...
آنگ سان سوچی نے ”روہنگیا “کوماننے سے انکار کر دیا ،غیرملکی سفیروں کو وارننگ بھی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک)میانمار کی 1962کے بعد جمہوری طور پر پہلی منتخب رہنما آنگ سان سوچی نے غیر ملکی سفیروں کو ”روہنگیا “ لفظ استعمال کرنے سے روک دیا ۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق آنگ سان سوچی پر الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں کہ وہ برما کی مسلم اقلیت کو نظر انداز کرچکی ہیں ۔

بوسنیا،سرد جنگ کے دوران شہید ہونیوالی سولہویں صدی کی تاریخی مسجد کادوبارہ افتتاح ، ہزاروں پولیس آفیسر ز سکیورٹی پر مامور
میانمار کی وزارت خارجہ ’جو برما کے طور پر جانی جاتی ہے ‘نے رواں ہفتے رنگون میں سفارتخانوں کو ایک ایڈوائزری بھیجی ہے جس میں ”روہنگیا “ٹرم استعمال نہ کرنے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے ۔عام طور پر یہ ٹرم بے گھرروہنگیا مسلمانوں کے لئے استعمال کی جاتی ہے لیکن برما کی نیشنلسٹ بدھسٹ ونگ کی جانب سے بارہا اسے رد کیا جاتا ہے جو روہنگیا کو بنگلہ دیش سے آئے ہوئے غیر قانونی مہاجرین قرار دیتے ہیں۔

سعودی کابینہ کے 6 وزیر برطرف، سب سے تجربہ کار وزیربھی فارغ، متعدد وزارتوں کے نام تبدیل کردیے گئے