’اب اسے حکومت سے نکالنا پڑے گا‘ چین نے اپنے قریبی ترین دوست ملک کے سربراہ کو اقتدار سے علیحدہ کرنے پر غور شروع کردیا، کونسا ملک ہے اور ایسا کیوں کرنا پڑرہا ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

’اب اسے حکومت سے نکالنا پڑے گا‘ چین نے اپنے قریبی ترین دوست ملک کے سربراہ کو ...
’اب اسے حکومت سے نکالنا پڑے گا‘ چین نے اپنے قریبی ترین دوست ملک کے سربراہ کو اقتدار سے علیحدہ کرنے پر غور شروع کردیا، کونسا ملک ہے اور ایسا کیوں کرنا پڑرہا ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) ایٹمی دھماکوں کے شوقین ملک شمالی کوریا نے ایک اور ایٹمی دھماکے کی تیاری پکڑنے سے قبل شاید یہ نہیں سوچا تھا کہ دنیا میں اس کا واحد حمایتی ملک چین بھی اس کے خلاف ہوسکتاہے، بلکہ چین کی جانب سے اس پر حملے کا خطرہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔
گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شمالی کوریا اپنے زیر زمین ایٹمی ٹیسٹ مرکز کو متحرک کرچکا ہے اور ایک اور ایٹمی دھماکے کے لئے ضروری ساز و سامان اس مرکز پر پہنچایا جارہا ہے۔ اخبار ڈیلی سٹار کا کہنا ہے کہ یہ اطلاع سامنے آتے ہی چینی رہنماﺅں نے اس بات پر غوروفکر شروع کردیا ہے کہ شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے ایٹمی عزائم کا سدباب کس طرح کیا جائے، اور اس ضمن میں یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ شمالی کوریا پر حملہ کرکے اس کے صدر کم جونگ ان کا خاتمہ کر دیا جائے۔
اخبار کے مطابق یہ انکشاف کولمبیا یونیورسٹی کے سکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئر ز کے ڈائریکٹر پروفیسر ژی سن نے امریکی دارالحکومت میں ایک سکیورٹی فورم سے خطاب کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بحرالکاہل میں اس وقت پانچ فوجی قوتیں سرگرم ہیں اور چین کی جانب سے شمالی کوریا پر حملے کی صورت میں عدم استحکام مزید بڑھ سکتا ہے اور بحرالکاہل کا خطہ تیسری جنگ عظیم کا نقطہ آغاز ثابت ہوسکتا ہے۔

’اب ایٹمی جنگ ہوگی‘ روس نے 4کروڑ لوگوں کے ساتھ مشقیں شروع کردیں، اب تک کا سب سے بڑا خطرہ!
پروفیسر ژی کے مطابق چینی رہنماﺅں نے مختلف امکانا ت پر غور کیا ہے، جن میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سے شمالی کوریا پر سرجیکل سٹرائیک اور چین کی جانب سے شمالی کوریا پر حملے کے امکان کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پروفیسر ژی کے مطابق چینی رہنما شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام سے خوش نہیں ہیں اور چاہتے ہیں کہ شمالی کوریا کو اس بات پر مجبور کیا جائے کہ وہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار ہوجائے۔ا س مقصد کے لئے شمالی کوریا میں حکومت بدلنے کی صورت پیش آئی تو اس سے گریز نہیں کیا جائے گا اور اس مقصد کے حصول کے لئے چینی افواج شمالی کوریا میں داخل ہوسکتی ہیں۔