ٹرمپ کے بیانات پر فرانس میں عمل؟تارکین وطن کو روکنے کیلئے دیوار کی تعمیر

ٹرمپ کے بیانات پر فرانس میں عمل؟تارکین وطن کو روکنے کیلئے دیوار کی تعمیر
ٹرمپ کے بیانات پر فرانس میں عمل؟تارکین وطن کو روکنے کیلئے دیوار کی تعمیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (اے پی پی) برطانوی وزیر داخلہ رابرٹ گڈ وِل کا کہنا ہے کہ فرانس کے شہر کیلے میں تارکین وطن کے کیمپ کے قریب دیوار کی تعمیر بہت جلد شروع کر دی جائے گی۔اس دیوار کے تعمیر کیلئے برطانیہ رقم فراہم کرے گا۔ذرائع ابلاغ میں اسے ’کیلے کی دیوار عظیم‘ کا نام بھی دیا گیا ہے جو چار میٹر (13 فٹ) بلند ہو گی اور کیلے کی بندرگاہ کو جانے والی مرکزی سڑک کے دونوں جانب ایک کلومیٹر کے فاصلے تک تعمیر کی جائے گی۔
سڑک پر نیم برہنہ خواتین شہریوں کو روک روک کر پیسے مانگنے لگیں، یہ ایسا کیوں کررہی ہیں؟ غربت کی وجہ سے نہیں بلکہ ایسی حقیقت کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا
برطانوی وزیر داخلہ رابرٹ گڈ وِل کا کہنا ہے کہ تارکین وطن مسلسل برطانیہ آنے والی گاڑیوں میں سوار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔دیوار کی تعمیر کا کام رواں ماہ شروع ہونے کی امید ہے اور اسے سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جنگل کیمپ اور شمالی فرانس میں قائم دیگر کیمپوں میں مقیم تارکین وطن بندگارہوں اور چینل ٹنل آنے والے ٹرکوں کے ذریعے برطانیہ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔خیال رہے کہ ری پبلکن امریکی صدارتی امیدوار انتخابی مہم میں بارہا اس با ت کا اعادہ کرچکے ہیں کہ وہ اقتدار میں آکر مہاجرین کو روکنے کیلئے دیوار تعمیر کریں گے،وہ اپنی باتوں پر عمل کرسکیں گے یا نہیں البتہ فرانس اس سلسلہ میں عمل کرچکا۔