شمالی کوریا کا رویہ بہت برا ہے، فوجی کارروائی شمالی کوریا کے عوام کیلیے افسوسناک دن ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

شمالی کوریا کا رویہ بہت برا ہے، فوجی کارروائی شمالی کوریا کے عوام کیلیے ...
شمالی کوریا کا رویہ بہت برا ہے، فوجی کارروائی شمالی کوریا کے عوام کیلیے افسوسناک دن ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا رویہ بہت برا ہے اسے روکنا ہو گا، فو جی کارروائی شمالی کوریا کے عوام کیلیے افسوسناک دن ہوگا۔

عالمی برادری کشمیری عوام کی صورت حال پر ہنگامی ایکشن لے:ملیحہ لودھی
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کویت امریکامیں منافع بخش سرمایہ کاری کر رہاہے۔امریکااورکویت میں مضبوط تعلقات اور بہترین پارٹنرشپ ہے۔اس موقع پر شمالی کوریا کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کا رویہ بہت برا ہے اسے روکناہوگا۔ امید ہے شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی نہیں کرنی پڑے گی۔جبکہ فلسطین کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے امکانات ہوسکتے ہیں۔ اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کیلیے کام کررہے ہیں۔