وہ ملک جس کی جانب چین نے یکے بعد دیگرے درجنوں میزائل داغ دئیے، بڑا خطرہ پیدا ہوگیا

وہ ملک جس کی جانب چین نے یکے بعد دیگرے درجنوں میزائل داغ دئیے، بڑا خطرہ پیدا ...
وہ ملک جس کی جانب چین نے یکے بعد دیگرے درجنوں میزائل داغ دئیے، بڑا خطرہ پیدا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور شمالی کوریا کے مابین تعلقات جنگ کی نہج پر پہنچے ہوئے ہیں اور طرفین سے ایک دوسرے کو میزائلوں سے نابود کردینے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ایسے میں گزشتہ روز شمالی کوریا کی جانب اچانک درجنوں میزائل داغ دیئے گئے لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ یہ امریکہ نہیں بلکہ چین کی طرف سے داغے گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق چین نے یہ اقدام طاقت کے اظہار کے طور پر کیا ہے کیونکہ شمالی کوریا اپنے ایٹمی پروگرام پر اٹل ہے اور صورتحال سنگین ترین مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

اگر کبھی یورپ جائیں تو اس ایک پوز میں کبھی تصویر نہ کھنچوائیں، فوری گرفتار کرلیا جائے گا کیونکہ۔۔۔
شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی طرف سے نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور اس بار چین نے بھی ان پابندیوں کی حمایت کی ہے۔ پابندیاں لاگو ہونے کے کچھ دن بعد ہی چین نے شمالی کوریا کی سرحد پر فوجی مشقیں شروع کر دی تھیں جن میں گزشتہ روز یہ میزائل داغے گئے۔ یہ مشقیں چین کے مشرقی ساحل میں سمندر میں کی گئیں۔ چینی وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ان مشقوں کا مقصد اپنے ہتھیاروں کو ٹیسٹ کرنا اوراپنی سمندری حدود میں ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے اپنی فوج کی صلاحیتوں کو بڑھانا تھا۔ “