رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں دنیا بھر میں دہشتگردی کے واقعات میں 100 سے زائد جاں بحق، اب اگلے 2 عشروں میں کیا ہونے والا ہے؟ سب سے خوفناک خبر آگئی، جان کر پوری دنیا ہل کر رہ گئی

رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں دنیا بھر میں دہشتگردی کے واقعات میں 100 سے زائد ...
رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں دنیا بھر میں دہشتگردی کے واقعات میں 100 سے زائد جاں بحق، اب اگلے 2 عشروں میں کیا ہونے والا ہے؟ سب سے خوفناک خبر آگئی، جان کر پوری دنیا ہل کر رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک کا مقدس مہینہ دنیا کیلئے پیار اور امن کا پیغام لاتا ہے لیکن دہشتگردوں نے ماہ صیام کی مبارک ساعتوں میں خون کی ہولی کھیلنے کی ناپاک مہم شروع کردی ہے۔ ماہ مبارک کے آغا زسے لے کر اب تک 16 دہشتگردحملے ہوچکے ہیں جن میں 100 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں اور 123 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ وحشت گزشتہ دو ہفتوں کے دوران برپا کی گئی لیکن دہشتگردی پر تحقیق کرنے والے ماہر کرس فلپس نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دو ہفتے اس سے بھی زیادہ خوفناک ثابت ہونے والے ہیں۔

’بھائی آپ تو بتائیں آپ کا مسئلہ کیا ہے کہ۔۔۔‘ سخت حالات میں امریکہ میں قطری سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے گی
کرس فلپس، جو کہ برطانیہ کے نیشنل کاﺅنٹر ٹیرر ازم سکیورٹی آفس کے سابق سربراہ ہیں، نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ دہشتگرد رمضان المبارک کے مہینے میں اپنی کارروائیاں تیز کردیں گے اور اب ان کا کہنا ہے کہ ابھی تو دہشتگردوں کا کھیل شروع ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”برطانیہ میں لوگوں کو بے حد محتاط رہنا ہوگا۔ میں سب سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ خبردار رہیں اور اپنے اردگرد مشکوک لوگوں پر نظر رکھیں۔ مانچسٹر میں حملہ کرنے والے گروپ کے پاس ابھی مزید ہتھیار ہوسکتے ہیں اور ان کے پاس وقت بہت کم رہ گیا ہے۔ یہ گروپ رمضان المبارک کا اختتام ہونے سے پہلے مزید حملے کرنا چاہتا ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ جہاں بھی موقع ملے حملہ کردیں۔ سکیورٹی اداروں کو یقین ہے کہ اس گروپ کے کچھ لوگ ابھی تک متحرک ہیں اور وہ کسی بھی وقت حملہ آور ہوسکتے ہیں۔“