سعودی بادشاہ کا دورہ ترکی، کہاں قیام کریں گے اور کتنے لوگ ساتھ جائیں گے؟ جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز G20 سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے 18 روزہ دورے پر ترکی تشریف لے جائیں گے اور جنوبی صوبے انتالیا کے مہنگے ترین ہوٹل میں قیام کریں گے۔ ترک میڈیا کے مطابق یہ ہوٹل مکمل طور پر سعودی مہمانوں کے قیام کے لئے مختص ہو گا، جس کے اخراجات ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر (تقریباً 1ارب 80 کروڑ پاکستانی روپے) ہوں گے۔
مزید جانئے: سعودی عرب میں نیا شناختی کارڈ چاہیے تو یہ ایک کام ضرور کرلو ،حکومت نے غیر ملکیوں کو واضح ہدایت دے دی
اخبار ’ڈیلی صباح‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا یورپ اور بحیرہ روم کے خطے میں مہنگے ترین ہوٹل مردان پیلس میں قیام کریں گے اور وہ G20 سمٹ کے آغاز سے کچھ دن قبل ہی انتالیا پہنچ جائیں گے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا کا وفد 1000 افراد پر مشتمل ہوگا اور ان کے قیام کے دوران ہوٹل کو عام مہمانوں کے لئے بند کردیا جائے گا۔ سعودی مہمانوں کی شایان شان خدمت کے لئے خصوصی تیاریاں کی جارہی ہیں جن میں مخصوص سہولتوں، آرائش و زیبائش اور آسائشوں کے علاوہ سٹاف اور باورچیوں کی خصوصی ٹریننگ بھی شامل ہے۔
مزید جانئے: جمعہ کے روز پاکستانی کو بھی دبئی میں گاڑی نہ چلانے دو کیو نکہ ۔۔۔
اس سے پہلے سعودی فرمانروا کے دورہ فرانس کے موقع پر بھی مغربی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایک مشہور ساحلی سیاحتی مقام کو ان کے لئے مخصوص کر دیا گیا۔ شاہ سلمان بعد ازاں اپنا تین ہفتے کا دورہ فرانس مختصر کرتے ہوئے مراکش تشریف لے گئے تھے۔