خوشی ہو یا غم،سعودی حکومت نے ملازمین کی بڑی خواہش پور ی کر دی ،ہدایات جاری کر دیں

خوشی ہو یا غم،سعودی حکومت نے ملازمین کی بڑی خواہش پور ی کر دی ،ہدایات جاری کر ...
خوشی ہو یا غم،سعودی حکومت نے ملازمین کی بڑی خواہش پور ی کر دی ،ہدایات جاری کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی وزارت محنت نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی کارکن شادی کررہا ہو یا اس کی بیوی یا اس کے کسی قریبی رشتے دار کی موت واقع ہوگئی ہو تو ایسی صورت میں اسے 5 دن کی چھٹی بمع تنخواہ دی جائے گی، یہ اس کا حق ہے اور بچے کی پیدائش پر 3 دن کی چھتی ملے گی۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ پہلے قریبی رشتہ دار یا بیوی کی وفات پر 3 دن کی چھٹی ملتی تھی لیکن اب 5 دن کی چھٹی ملے گی۔ قانون میں ترمیم کردی گئی ہے۔ بچے کی پیدائش پر پہلے ایک دن کی چھٹی ملتی تھی جو اب 3 دن کردی ہے۔