ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں باراک اوباما کا وہ انکشاف جسے جان کر پوری دنیا خوف میں ڈوب گئی

ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں باراک اوباما کا وہ انکشاف جسے جان کر پوری دنیا خوف میں ...
ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں باراک اوباما کا وہ انکشاف جسے جان کر پوری دنیا خوف میں ڈوب گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک طرف تو ری پبلکن پارٹی کے حامی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کا جشن منارہے ہیں لیکن دوسری جانب پوری دنیا میں خوف کی نئی لہر بھی دیکھی جارہی ہے ۔یہ خوف امریکی صدر باراک اوباما کے اس انکشاف کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو غیر ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ایٹمی ہتھیاروں کے حشر سے متعلق سوال اٹھایا تھا۔ایک روز قبل ریاست فلوریڈا میں ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے باراک اوباما کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نہ صرف غیر ذمہ دار ہیں بلکہ ملک و قوم کے ساتھ پوری دنیا کیلئے خطرہ بھی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ براہ راست سوشل میڈیا استعمال نہیں کرسکتے اور نہ ہی کوئی ٹوئٹ کرسکتے ہیں, جو شخص ٹوئٹر ہینڈل نہیں کرسکتا ، وہ نیوکلیئرکوڈ بھی ہینڈل نہیں کرسکے گا، کوئی شخص اگر ہفتے کی رات تین بجے آپ کا مذاق اڑانے کے لیے ٹوئیٹ کرنا شروع کردیتا ہے ،تو وہ نیوکلیئرکوڈ محفوظ نہیں رکھ سکتا ۔

مزید پڑھیں :ٹرمپ کی جیت، پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے؟

ان کی انتخابی مہم کی ٹیم ٹرمپ کے بیان،ٹوئٹ اور دیگر معلومات کا جائزہ لے کر جاری کرتی ہے۔اوباما نے سوال کیا کہ سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دار شخص ایٹمی ہتھیاروں کا کیا حشر کرے گا اور تارکین وطن کے مسائل اور میکسیکو سمیت پڑوسی ملکوں سے کیا برتاو¿ کرے گا؟آٹھ سال تک امریکہ کے صدر رہنے والے باراک اوبامہ کے اس سوال پر جہاں امن پسند قوتیں فکر مند ہیں وہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد پوری دنیا میں بے چینی بھی بڑھ رہی ہے۔