خاتون ٹی وی اینکر کا مائیک کھلا رہ گیا، ٹرمپ اور اُن کی اہلیہ کے بارے میں ایسی شرمناک ترین بات کہہ دی کہ جان کر آپ بھی کہیں گے اب خیر نہیں

خاتون ٹی وی اینکر کا مائیک کھلا رہ گیا، ٹرمپ اور اُن کی اہلیہ کے بارے میں ایسی ...
خاتون ٹی وی اینکر کا مائیک کھلا رہ گیا، ٹرمپ اور اُن کی اہلیہ کے بارے میں ایسی شرمناک ترین بات کہہ دی کہ جان کر آپ بھی کہیں گے اب خیر نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوز ڈیسک) امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ساتھ لے کر ووٹ ڈالنے گئے اور جب ان کی اہلیہ ووٹ ڈال رہی تھیں تو وہ ترچھی نظر سے ان کی جانب گھور رہے تھے۔ اس موقع پر لی گئی ایک تصویر انٹرنیٹ پر عام ہو گئی، جس پر ایک آسٹریلوی نیوز چینل کی خاتون اینکر نے انجانے میں ایسا فحش تبصرہ کردیا کہ جس کی توقع کوئی بھی نہیں کر رہا تھا۔
دی نیوز ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق ABC چینل کی خاتون اینکر ورجینیا ٹریولی سمجھ رہی تھیں کہ ان کا مائیک بند ہے اور اشتہار چل رہے ہیں، لہٰذا انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ترچھی نظر پر ایسا جملہ کس دیا کہ جسے سن کر لاکھوں ناظرین کے کان شرم سے لال ہوگئے۔ ورجینیا کا کہنا تھا ”جب ٹرمپ کی اہلیہ ووٹ ڈال رہی تھیں تو وہ ان کے نسوانی اعضاءکو گھور رہے تھے۔“ ورجینیا نے اپنی ٹیم کے ارکان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتیوں کی ذہانت کا ٹیسٹ ہونا چاہیے۔

ٹرمپ کی فتح پر اسرائیل سے ایسا بیان آگیاکہ مسلمانوں کو غصہ دلادیا

رپورٹ کے مطابق ورجینیا کی یہ باتیں سن کر ناظرین کی بڑی تعداد نے ٹویٹر پر انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فحش باتیں ساری دنیا میں لائیو نشر ہورہی ہیں، مگر وہ اپنی دھن میں مگن رہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ناشائستہ گفتگو کا سلسلہ جاری رکھا۔ جب اس بات پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاہوگیا تو ٹی وی چینل کی میڈیا منیجر سیلی جیکسن سے رابطہ کیا گیا، تاہم ان کا کہنا تھا ”ہم اس حماقت پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے کیونکہ جو بات کی جاچکی ہے اس میں مزید کوئی اضافہ کرنا ممکن نہیں۔“


اس سے پہلے تو ڈونلڈ ٹرمپ کی فحش باتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلی بار کسی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فحش جملوں کا نشانہ بنایا ہے، جس کا نتیجہ نجانے کیا نکلے گا۔