ترکی کی ٹیکسٹائل فیکٹری میں دھماکہ، 5 افراد ہلاک ، 16 زخمی
انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوب مغربی ترکی کی ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے، وزیر محنت کا کہنا ہے کہ دھماکہ بدھ کے روز فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے باعث ہوا۔
فیکٹری کے رنگ والے حصے میں ہونے والا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ عمارت کی چھت گرگئی جس کی وجہ سے فیکٹری کے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ترکی کے سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے ، ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد میں مزدوروں کے علاوہ فیکٹری میں آنے والے دیگر افراد بھی شامل ہیں۔
ترک نائب وزیر اعظم ہاکان کاﺅسوگلو کے مطابق بوائلر پھٹنے سے ہونے والا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی وجہ سے اطراف کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ وزارت محنت کی جانب سے دھماکے کی وجوہات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔